Uncategorized

پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے اور کروانے والے نہیں بچ سکیں گے، ڈی جی رینجرز سندھ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ پولیس پر حملہ کرنے والے تکفیری دہشتگرداور انکے سہولت کار نہیں بچ سکیں گے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

زرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے والے مقام کا دورہ کیا جہاں جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے بہادر جوانوں نے پولیو ورکز کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، تکفیری دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کو ضرور پکڑیں گے اورانہیں عدالتیں ضرور سزائیں دیں گی۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ اگرانہیں حملے سے متعلق جو بھی معلومات ہیں اس حوالے سے رینجرز اور پولیس کوآگاہ کیا جائے، ہم سب کو مضبوط رہنا ہے اور کسی قسم کا خوف اور دہشت کا شکار نہیں ہونا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کی ٹیمیں واقعے کی مشترکہ طور پرتحقیقات کریں گی جب کہ حملے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button