Uncategorized

بن سلمان کے دورہ اسلام آباد سے پاکستانی عوام کے لئے پیدا ہونے والی مشکلات

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بدنام زمانہ سعودی ولیعہد بن سلمان کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر پاکستانی فوج اور سیکورٹی اداروں کے بارہ ہزار اہلکار اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعینات ہوئے اور اطلاعات ہیں کہ موبائل سروس بھی بند کردی گئی۔ حکومت پاکستان نے بن سلمان کی سیکورٹی کی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔پاکستان سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ یمنی بچوں کے قاتل سعودی ولیعہد بن سلمان کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر حکومت کی طرف سے اگرچہ سڑکوں کو سجایا گیا لیکن پاکستانی حکومت کو بن سلمان کے استقبال کے لئے عوام کا بالکل تعاون نہیں ملا۔اگرچہ حکومت پاکستان نے پورے ملک میں بن سلمان کے دورے کے خلاف عوامی مظاہروں اور جلسوں پر پابندی عائد کر دی لیکن اس کے باوجود وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں یمنی بچوں کے قاتل بن سلمان کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے-پاکستانی عوام کے بن سلمان کے خلاف مظاہروں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کو اپنا دورہ ایک دن کے لئے ملتوی کرنا پڑا۔مظاہرین نے یمن پر جنگ مسلط کرنے، شام کے خلاف سازش اور اسرائیل کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانے کے بن سلمان کے اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی- پاکستان کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں بن سلمان اور سعودی حکومت کی مداخلت سے پاکستان کے لئے شدید مشکلات پیدا ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button