پاکستانی شیعہ خبریں

مالاکنڈ، سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا سہولتکار گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ملاکنڈ ریجن میں کاروائی کرکے دہشت گردوں کے ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے بارودی مواد، چارجرز ایک کلاشنکوف اورکارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی نے زیرحراست دہشتگرد صالح محمد کے انکشاف پر مالاکنڈ ایجنسی میں کاروائی کرتے ہوئے کبل گرام سے دہشتت گردوں کے سہولت کار خان محمد کو گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سی ٹی ڈی نے ہی دہشت گرد صالح محمد کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش شانگلہ میں بڑی کاروائی کا انکشاف کیا۔ جس پر سی ٹی ڈی نے کبل گرام میں کھدائی کے دوران دس کلو اعلی کوالٹی کا بارودی مواد، پانچ چارجرز ایک کلاشنکوف اور کارتوس برآمد کرلئے، جسے شانگلہ میں بڑی تباہی کیلئے چھپایا گیا تھا۔ ملزم  کی نشاندہی پر جلد ہی مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button