لاہورایئرپورٹ سے گرفتار ہونیوالی سیدہ مسرت بانو، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کوششوں سے رہا ہوگئیں
شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )متعصب ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کے ہاتھوں لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار ہونے والی پاکستانی شہری سیدہ مسرت بانو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی خصوصی کوششوں سےرہا ہوگئیں۔
زرائع کے مطابق ہفتے کو سیدہ مسرت بانو ایران کے شہر مشہد سے لاہور پہنچی ہی تھیں کہ متعصب ایف آئی اے انتظامیہ اور پنجاب پولیس نے انہیں گرفتار کرکے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا تھا، جس کے بعد سیدہ مسرت بانو کو سرگودھا منتقل کر دیا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر بلاجواز گرفتاری کی خبر آتے ہی پاکستانی اداروں پر شدید تنقید کی گئی تھی، جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنی خصوصی کوششوں سے سیدہ مسرت بانو کو رہائی دلائی، جس پر سیدہ مسرت بانو کے اہل خانہ نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ کر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا تہہ دل سے خصوصی شکریہ ادا کیا۔