پاکستانی شیعہ خبریں

خیبرپختونخواہ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ، صوبائی حکومت کا اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے میں شیعہ مسلمانوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کافیصلہ کر لیا ہے۔ جس کیلئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے متعلقہ صوبوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

زرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس کے دوران کیا گیا۔خیبرپختونخواہ باالخصوص ڈیرہ اسمیٰعیل خان میں شیعہ مسلمانوںکی ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ اپیکس کمیٹی کا اجلاس آئندہ 2 روز میں طلب کیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک ،گورنر خیبرپختونخواہ اور کور کمانڈر پشاور سے بھی مشاورت کریں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ شاہد شیرازی کے قاتل تکفیری دہشتگردوں سمیت دہشتگردی کے دیگر واقعات میںملوث تکفیری دہشتگردوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ امن عامہ کے قیام کے ذمے دارادارے امن وامان یقینی بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button