Uncategorized

لاہور، اینٹی رائٹ فورس کو تربیت دینے کیلئے ٹرینر پہنچ گئے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) جلسے، احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں روکنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کو جلد فنکشنل کر دیا جائے گا۔ ترکی سے تربیت حاصل کرکے آنیوالے ماسٹر ٹرینر 25 جولائی سے لاہور کے ایک ہزار سے ذائد اہلکاروں کو ٹرینگ دینا شروع کریں گے۔

زرائع کے مطابق ترکی سے تربیت حاصل کرنیوالے 37 ماسٹر ٹرینر 1180 اہلکاروں کو تربیت دیں گے۔ ٹریننگ حاصل کرنے والوں میں 230 لیڈیز اہلکار بھی شامل ہوں گی۔ ماسٹر ٹرینرز میں 6 خواتین پولیس اہلکار بھی شامل ہونگی جو کہ عباس لائن میں اہلکاروں کو تربیت دیں گی۔ شہر میں اینٹی رائٹ ونگ کے اہلکاروں کی تعداد 2550 ہو گئی جس میں اینٹی رائٹ ونگ میں کانسٹیبل کی تعیناتی کا عرصہ 6 سال ہو گا۔ اینٹی رائٹ ونگ میں اے ایس آئی اور سب انسپکٹر کی تعیناتی کا عرصہ 3 سال مقرر کیا گیا ہے، ماسٹر ٹرینرز واٹر کینن، سائرن بجانا اور ٹیئر گیس کے شیل پھیکنے کی تربیت دیں گے۔ ونگ میں گیس والے ہینڈ گرنیڈز اور پلاسٹک کے راکٹ لانچر استعمال کئے جائیں گے جبکہ اہلکاروں کو ربڑ بلٹ سے تربیت دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button