مشرق وسطی

شمالی شام میں امریکی اتحاد کا ہوائی حملہ ، متعدد عام شہری جاں بحق

شمالی شام میں امریکی اتحاد کے ہوائی حملے میں سولہ عام شہری جاں بحق ہوگئے-

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز شام کے شہر رقہ کے نزدیک ” الھیشہ ” نامی دیہات پر، داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں ایک بچے سمیت سولہ عام شہری جاں بحق ہوگئے-

امریکی اتحاد نے بارہا شام میں رہائشی علاقوں پر حملے کئے ہیں- شام سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے ایک اور جارحانہ کاروائی میں شام کے صوبوں الرقہ اور دیرالزور میں دو عورتوں سمیت تین افراد کو موت کی نیند سلا دیا –

در ایں اثنا شام کی فوج اور رضاکار فورس نے مغربی حلب میں واقع "مدرسہ الحکمہ” کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے اور حمص کے علاقے میں فوجی گوداموں پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے-شامی فوج اسی طرح دہشت گردوں کا تعاقب کرتے ہوئے حلب کے جنوب مغربی علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button