Uncategorized

سینٹرل جیل کراچی پرحملے کا خطرہ،کلعدم جماعت کے دہشتگرد ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے دہشتگردانہ حملہ کرسکتے ہیں

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: سینٹرل جیل کراچی پر حملے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی سینٹرل جیل پر حملے کے خطرے کے پیش نظر حساس اداروں نے الرٹ جاری کردیا ہے، الرٹ کے مطابق دو کالعدم تنظیموں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لئے مشترکہ طور حملے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ خفیہ اطلاع کے مطابق چھ سے آٹھ دہشت گرد سینٹرل جیل پر حملہ کرسکتے ہیں، اس حوالے سے ممکنہ طور پرسینٹرل جیل میں داخل ہونے کے لئے بارود سے بھری گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔

حساس اداروں نے پولیس ،رینجرزاور دیگراداروں کو الرٹ جاری کردیا ہے جس کے بعد جیل کے اندرباہراضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جیل کے اطراف پولیس اور رینجرز کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button