Uncategorized

گرتی ہوئی تکفیریت کو تنکے کا سہارا،ایم ایم اے کی بحالی کیلیے علامہ ساجد نقوی کی فضل الرحمان سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد نقوی نے وفد کے ہمراہ ایم ایم اے کی بحالی کیلیے مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علما ء پاکستان نورانی گروپ کے سربراہ شاہ احمد نورانی مرحوم کے گھر ایم ایم کی بحالی کیلیے مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں علامہ ساجد نقوی نے وفد کے ہمراہ شرکت کی، وفد میں علامہ عارف واحدی اور علامہ شبیر میثمی شامل تھے۔

میٹنگ میں ایم ایم کی بحالی کیلیے آئندہ کا لائحہ عمل ، الیکشن دو ہزار اٹھارہ کی تیاری سمیت دیگر معاملات طے کیے گئے۔

اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ پیر اعجاز ہاشمی، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سر براہ پرو فیسر سینٹر ساجد میر اسٹیرنگ کمیٹی کے ممبران مولانا امجد خان، لیاقت بلوچ اور شاہ اویس نورانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ 

اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے شاہ اویس نورانی نے اعلان کیا کہ آج 13 دسمبر کو متحدہ مجلس عمل کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے اور آج کے اجلاس میں اتفاق رائے سے یہ طے کیا گیاہے کہ اسٹیرنگ کمیٹی کی تجاویز کے بعد ملکی سطح پر ایک ماہ کے اندر تنظیم سازی مکمل ہوگی اور عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا اسی طرح جو جماعتیں مختلف اتحادی حکومتوں میں .شامل ہیں ان کی حکومتوں سے علیحدگی کے حوالے سے بھی حتمی ضابطہ طے کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button