Uncategorized

اصغریہ اسٹوڈنٹس مہران انجینئرنگ یونیورسٹی یونٹ کی تنظیم نو، علی عباس نئے سال کیلئے صدر منتخب

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جامشورو یونٹ کے تنظیم نو اجلاس کا انعقاد، سید علی عباس نقوی نئے سال کیلئے صدر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس او مہران انجینئرنگ یونیورسٹی یونٹ کی تنظیم نو کا اجلاس مرکزی صدر قمر عباس غدیری کی زیر صدارت منعقد کیا گیا، جس میں مرکزی نائب صدر محسن علی اور جنرل سیکریٹری غلام سرور سومرو نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں یونٹ کارکنان اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اصغریہ کے سینئر رہنماء اور شعیہ علماء کونسل سندھ کے عہدیدار سید تاج علی موسوی نے درس دیا۔ درس کے بعد مرکزی صدر قمر عباس کی کی صدارت میں مہران یونیورسٹی یونٹ کے نئے سال کیلئے صدر کا انتخاب کیا گیا، جس میں اکثریت رائے سے سید علی عباس نقوی کو نیا صدر منتخب کیا گیا۔ مرکزی صدر قمر عباس غدری نے نئے یونٹ صدر سے حلف لیا اور مبارکباد پیش کی۔ اجلاس کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہؑ سے کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button