Uncategorized

ناصر عباس شیرازی کی وفد کے ہمراہ پی ایف یو جے کے نومنتخب عہدیداروں سے ملاقات

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصرشیرازی نے اپنے وفد کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب صدر افضل بٹ، جنرل سیکرٹری علی رضا علوی کو مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر پریس کلب کے سیکرٹری جنرل شکیل انجم، پی ایف یو جے کے مرکزی عہدیدران سمیت دیگر صحافی بھی موجود تھے۔ سید ناصر شیرازی نے کہا کہ صحافت ریاست کا اہم ستون ہے، عوام کی حقائق تک رسائی کا واحد ذریعہ وہ لوگ ہیں جو کسی مشکل کی پرواہ کیے بغیر اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ طرز صحافت معاشرے میں مثبت رجحانات کے فروغ کا باعث بنتی ہے۔ یہ وہ طبقہ ہے کہ جو قلم کی طاقت کو جبر و استبداد کے خلاف استعمال کرتا آیا ہے۔

ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ پاکستانی صحافت میں ایسے معتبر نام موجود ہیں جو آمریت کے خلاف جرات مندانہ انداز میں ڈٹے رہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کی طرف سے آپ پر اعتماد کا اظہار آپ کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے آپ کی شبانہ روز کی کاوشیں لائق ستائش ہیں۔ صحافی برادری کے حقوق کے لیے ایم ڈبلیو ایم آپ کو ہمیشہ ساتھ کھڑی نظر آئے گی۔ یونین کے رہنماؤں اور سینئر صحافیوں نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ وفد میں مرکزی رابطہ سیکرٹری ملک اقرار حسین اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید حسنین زیدی بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button