Uncategorized

سانحہ سہیون کے گرفتار دہشتگردوں کے اہم انکشافات

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سانحہ سہیون شریف میں ہونے والے بم دھماکہ میں سہولت کاری کرنے والے دہشت گرد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کر دیئے۔ ویسٹ زون پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے دہشت گرد صابر انور عرف دودھ والے نے سانحہ سہیون شریف میں ہونے والے بم دھماکے کے ملزمان کی سہولت کاری کا اعتراف کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد صابر عرف دودھ والے کو قتل، اقدام قتل، سپاری دیکر قتل کروانے سمیت زمینوں پر قبضہ اور لین دین کے معاملے پر ہونے والی قتل کی 4 وارداتوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، دہشت گرد نے سہیون شریف مزار پر ہونے والے خودکش دھماکہ میں ملوث ایک ملزم کی تصویر ٹی وی پر دیکھ کر اسے پہچان لیا تھا۔، دہشت گرد کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ رات کو اس کے گھر ٹھہرے تھے، انکے جانے کے بعد دوسرے روز مزار پر دھماکہ ہوا تھا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق دہشت گرد نے زیادہ تر وارداتیں سرجانی ٹاون کے علاقے میں کی ہیں، دہشت گرد نے سپاری لے کر ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل کا بھی اعتراف کر لیا ہے، دہشت گرد دوران ڈکیتی گھروں میں خواتین سے ریپ کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے، دہشت گرد اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھروں میں لوٹ مار کے بعد ریپ اور قتل کی وارداتوں میں ملوث بتایا جاتا ہے، دہشت گرد کو مزید پوچھ گچھ کی غرض سے سی ٹی ڈی کے حوالے کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button