Uncategorized

عاشورہ محرم کے دوران تمام بلدیاتی انتظامات انجام دیئے جائینگے،سیدنیئررضا

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے عاشورہ محرم الحرام کے دوران عزاداران حسین ؓ کو ہرممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بلدیہ کورنگی میں یکم تا عاشورہ محرم الحرام تک میونسپل ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران تمام تر بلدیاتی انتظامات باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیا جائینگے، بروقت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں کنٹرول روم قائم کیا جائیگا جہاں بلدیہ کورنگی کے علاوہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت عوامی سہولتوں کی فراہمی پر مامور اداروں کے نمائندے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے موجود رہیں گے،مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف اور عاشورہ محرم الحرام کے دوران برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنا نے کے ساتھ روشنی کی بحالی کے انتظامات کو تیز کیا جائے، ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی اور یونین کمیٹیز کے نمائندوں کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے علاقائی سطح پر جاری بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے ملاقات کی اور بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button