Uncategorized
کربلا والوں نے اسلامی تعلیمات کو زندہ رکھنے کیلئے جدود جہد کی، مولانا ذکی باقری
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا ذکی باقری نے کہا کہ کربلا والوں نے اسلامی تعلیمات اور افکار کو زندہ کرنے کے ساتھ ساتھ فلاح انسانیت کی بقاء کیلئے بھی جدوجہد کی ،لہٰذا مسلمانوں کو اسی مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے ان ہستیوں کی پیروی کرنا ہوگی جنہوں نے اپنی جانیں قربان کر کے اسلام کو زندہ و جاوید کیا ، ہمیں اہلبیت اطہار ؑ اور بزرگان دین کی زندگیوں پر بھی غور کرنا ہوگا جنہوں نے عظیم قربانیاں دیکر ہم تک اسلامی حقیقی پیغام پہنچایا لیکن آج ہم اس پر عمل پیرا نہ ہوکر برائیوں کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔