Uncategorized

شہدائے کربلا کی یاد، ملک بھرمیں آٹھ محرم کے جلوس برآمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی : ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوس آج نکالے جارہے ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، مختلف شہروں میں جلوس کے روٹس پر موبائل فون سروس معطل ہے جبکہ دکانیں سیل کردی گئیں ہیں ۔

شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے ، امن وامان یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کے گزر گاہوں کے قریب موبائل فون سروس معطل ہے ۔

کراچی میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس دوپہرایک بجے برآمد ہوگا، جلوس کی برآمدگی سے قبل نشترپارک میں مجلس ہوگی، نمازظہرین پونے ایک بجے خراسان میں اور نماز مغربین عزادار امام بارگاہ بارہ امام پر ادا کریں گے جبکہ جلوس مقررہ راستوں سے ہوکرحسینیان ایرانیان پراختتام پذیر ہوگا۔

سیکریٹری داخلہ سندھ کا کہنا ہے موبائل سروس ماتمی جلوس کے روٹس پرصبح دس سے رات نو بجے تک معطل رہےگی، کراچی میں جلوس کی گزر گاہوں کے قریب دکانیں سیل کردی گئیں ہیں جبکہ تیرہ ہزار پولیس اہلکار سیکورٹی پر مامور ہیں۔

کراچی ٹریفک پولیس نے آٹھ ، نو اور دس محرم کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا ہے، کسی بھی قسم کےٹریفک کوگرومندرسےآگےجانےکی اجازت نہیں ہوگی، صرف پاسز والی گاڑیاں جلوس مقام تک جاسکیں گی۔

لاہور میں آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربار حسین موری گیٹ سے برآمد ہوگا جو لوہاری، انارکلی، مال روڈ سے گزرتا ہوا پام اسٹریٹ انارکلی پر اختتام پذیر ہوگا، جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

کراچی اور اسلام آباد میں آج سے دس محرم رات بارہ بجے تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ اوردیگرشہروں میں موبائل سروس بند ہے۔

دوسری جانب سکھر ،حاصل پور ،بہاولپورسمیت مختلف علاقوں میں سیکورٹی سخت ہے، آٹھ محرم کے جلوس میں آنے والوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس نے آٹھ ، نو اور دس محرم کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا ہے، کسی بھی قسم کےٹریفک کوگرومندرسےآگےجانےکی اجازت نہیں ہوگی، صرف پاسز والی گاڑیاں جلوس مقام تک جاسکیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button