Uncategorized

ربیع الاول کے چاند کیلئے اجلاس آج ہوگا

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے۔

چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں کی بنیاد پر مفتی منیب الرحمان ربیع الاول کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ آج ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی صورت میں جشن عید میلاد النبی بدھ 21 نومبر کو منایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button