Uncategorized

جناب سیدہ س کی سیرت طیبہ کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، قمر عباس

شیعہ نیوز )پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ( اے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر قمرعباس غدیری نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہراؑ نے رسول خداؐ کی وفات کے بعد اپنی مختصر زندگی میں امیرالمومنین علیؑ کی ولایت کا دفاع اس انداز سے کیا جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،جناب سیدہ ؑ نے سخت حالات کے باوجود امیرالمومنین ؑ کی ولایت کو لوگوں میں اپنے خطبوں کے ذریعہ پہنچایا۔

قمرعباس نے مزید کہا کہ حضرت زہراؑ شمع امامت کا وہ پروانہ تھیں، جنہوں نے امامت اور ولایت کے عشق و محبت میں اپنے آپ کو جلا دیا اور ہم کو یہ سبق دیا کہ امام برحق کعبہ کی مثل ہے، آپ سلام اللہ علیھا نے اپنے آپ کو فنا کرکے ولایت کو بچایا اور ایک لمحہ بھی ولی امر کی اطاعت سے روگردانی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراؑ کی سیرت کو اپنانا ہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے کردار میں ولایت شناسی کی جھلک نظر آئے اور ہمارا شمار اہلبیتؑ کے حقیقی پیروکاروں میں ہو تو ہمیں چاہیئے کہ آپؑ کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button