Uncategorized

کشمیریوں کے حق خودارادیت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، یعقوب شہباز

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنماء محمد یعقوب شہباز نے  یوم کشمیر کے موقع پر کراچی سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کے ذریعے حق خودارادیت کی آواز کو دبانے کی کوششوں میں مصروف ہے، بھارت اپنے مظالم کے ذریعے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق بھی بیدردی سے پامال کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کیلئے حکومتی سطح پر سنجیدگی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شیعہ علماء کونسل کا مؤقف واضح ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حق خودارادیت اور آزادی کے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ یوم کشمیر کی مناسبت سے محمد یعقوب شہباز نے مزید کہا کہ ہمیں سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہوکر آگے بڑھنا ہوگا اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنا ہوگا، بدقسمتی سے ہمارے ہاں چیئرمین کشمیر کمیٹی سے لیکر وزارت خارجہ تک اس اہم مسئلے کو وہ اہمیت نہیں دی گئی، جو وقت کا تقاضہ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button