ڈی جی خان، جشن ولادت امام حسینؑ و مولا عباسؑ کا انعقاد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان میںو لادت باسعادت حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی مناسبت سے جشن کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازی خان کی جانب سے ولادت باسعادت حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے موقع پر سخی سرور میں جشن کا اہتمام کیا گیا، جشن سے مولانا جعفر سروری نے خطاب کیا، اُنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی ہستی عالم اسلام کیلئے نقطہ اتحاد ہے، آج عالم اسلام خوشیاں منا رہا ہے، آج جس طرح ہم جشن منا رہے ہیں، اُسی طرح ضرورت اس بات کی ہے کہ اُن کی سیرت پر چلیں اور اُن کے اُسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوں، جشن کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر سخی سرور یونٹ کے سیکرٹری جنرل زوہیب یونس، کاظم رضا، شیخ عامر حسین، خالد حسین، ضلعی میڈیا سیکرٹری جہانزیب حیدر اور دیگر موجود تھے۔ بعدازاں شرکائے جشن نے دربار عالیہ حضرت سخی سرور پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور مولانا جعفر سروری نے خصوصی دُعا کرائی۔