دنیا

اسرائیلی حملوں میں اب تک 31 صہیونی یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں، اسرائیلی فوج کا اعتراف

شیعہ نیوز: اسرائیلی فوج نے غزہ پر جارحانہ حملوں کی زد میں آکر بڑی تعداد میں صہیونی یرغمالیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ پر جارحیت کے دوران حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خودمختار فلسطین کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہوسکتے، سعودی عرب

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اب تک غزہ میں صہیونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں 31 صہیونی یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس سے پہلے فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے بھی کئی مرتبہ اسرائیلی حملوں میں صہیونی یرغمالیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ پیرس کی طرف سے پیش کردہ تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔ قومی اصلاحات کے منصوبے کے مطابق غزہ میں جنگ بندی، مہاجرین کی واپسی، بے گھر ہونے والوں کو شیلٹر کی فراہمی اور زخمیوں کے علاج کے لئے امداد فراہم کرنا حماس کے مطالبات میں شامل ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ کسی معاہدے تک پہنچنے میں ابھی وقت لگے گا تاہم مجھے یقین ہے کہ کوئی معاہدہ ہوجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button