Uncategorized

سانحہ صفورا میں ملوث 8 دہشتگرد فوج کے حوالے، انکے مقدمات بھی فوجی عدالت منتقل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سانحہ صفورا کا کیس فوجی عدالت میں چلانے کیلئے واقعے میں ملوث 8 دہشتگردوں کو فوجی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے مقدمات بھی ملٹری کوٹ منتقل کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سانحہ صفورا کا مقدمہ فوجی عدالت منتقل کرنے کے فیصلے کے بعد واقعے میں ملوث 8 دہشتگردوں کو فوجی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں سینٹرل جیل کراچی سے ملیر کینٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار دہشتگرد سعد عزیز، عابد حسین، قمرسلطان، اظہر عشرت، عبدالرحمان، حسین عمر، سلطان قمر اور نعیم ساجد کو فوج کے حوالے کیا گیا ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف 18 مقدمات بھی فوجی عدالت منتقل کر دیئے گئے ہیں، جبکہ ان کے خلاف 10 سے زائد مقدمات دیگر عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، تاہم ملٹری کورٹ کے فیصلے کے بعد ہی دہشتگردوں کو دیگر عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، جبکہ جیل حکام کی جانب سے عدالتوں کو ملزمان کی منتقل سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 13 مئی 2015ء کو کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں مسلح دہشتگردوں نے اسماعیلی برادری کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 45 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button