Uncategorized

بھکر: پاکستان عوامی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیاں ضمنی الیکشن کے حوالے سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما بشارت جسپال اور راجہ زاہد نے بھکر کے حلقہ پی پی 48 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے پولیٹکل سیکریٹریٹ لاہور میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی سے ملاقات کی تھی۔ اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کی ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں طے پایا کہ بھکر کے حلقہ پی پی 48 کے ضمنی انتخاب میں ملک نذر کہاوڑ، پاکستان عوامی تحریک کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے احسان اللہ خان بلوچ انکے کورنگ امیدوار ہوں گے، ملک نذر کہاوڑ کل جلوس کی صورت میں احسان اللہ خان کے گھر آئیں گے اور احسان اللہ خان کو ساتھ لے کر مشترکہ فارم جمع کرائے جائیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان عوامی تحریک تحصیل ناظم کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔ یہ بھی طے پایا تھا کہ الیکشن کے متعلق تمام تشہیر دونوں جماعتوں کے مشترکہ نام پر ہوگی، ٹکٹ دینے کی تقریب میں دونوں جماعتوں کے قائدین موجود ہوں گے، وہاں پر مشترکہ میٹنگ میں ٹکٹ اور تحصیل ناظم کے امیدوار کا میڈیا کے سامنے اعلان کیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار کی حمایت کی یقین دہانی پر ڈاکٹر طاہر القادری نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل ناصر عباس جعفری کیساتھ ٹیلی فون پر بات کی اور انکا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button