پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ سبطین حسینی اور حیدر عباس زیدی کا پشاور، ہنگو اور کوہاٹ کا دورہ، خانوادگان شہداء سے تعزیت

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی اور اسلامک ریسرچ سینٹر کے مسئول سید حیدر عباس زیدی نے پشاور، کوہاٹ اور ہنگو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کے خانوادوں سے تعزیت کی، دورہ پشاور کے موقع پر انہوں نے سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے انوار علی اور شہید ٹیچر کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور آئی آر سی کی جانب سے امدای چیک پیش کئے۔ ہنگو اور کوہاٹ کے دورہ کے موقع پر انہوں نے شہید باقر حسین اور دیگر شہداء کے گھروں میں جاکر تعزیت کی اور شہیداء کے لواحقین کو امدای چیک دیئے۔ اس موقع پر سید حیدر عباس زیدی نے کہا کہ ہم صرف اس وجہ سے یہاں آئے ہیں کہ یہاں سے دور رہ کر بھی ہمیں بھی اتنا ہی درد اور دکھ ہے جو آپ لوگوں کو ہے، ہمارے آنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ ہم بتا سکیں کہ امریکہ، لندن، کراچی جہاں جہاں مومنین ہیں آپ کے لئے پریشان اور آپ کے دکھ میں شریک ہیں۔ علامہ سید سبطین کا کہنا تھا کہ شہداء کے پاک لہو سے پاکستان میں ایک بیداری کا سماء ہے، مگر اللہ کرے کہ حکمران بھی اس بیداری سے کچھ فائدہ عوام کو پہچائیں، سانحہ پشاور کے شہداء ہمیشہ زندہ رہیں گے، ان کو کھبی بھلایا نہیں جا سکے گا۔ اس موقع پر مجلس وحدت ملسمین کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی، صوبائی آفس مسئول ارشاد حسین بنگش، ضلع کوہاٹ کے سیکرٹری جنرل حاجی علی داد خان، انصار الحسین کے رہنماء علامہ لیاقت حسین، نسیم عباس اور دیگر معززیں بھی شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button