پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ پشاور کو ایک ماہ مکمل، قوم تکفیری دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم

شیعہ نیوز (پشاور) سانحہ پشاور کو ایک ماہ مکمل ہوگیا، قوم دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ایک ماہ پہلے آج ہی کی تاریخ کی بات ہے، جب والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیج کر، زندگی کے دیگر کاموں میں مصروف ہوگئے۔ کوئی باپ اپنے دفتر پہنچ گیا کوئی کاروبار کی جانب، ماں نے بچے کے بکھرے کپڑے اٹھائے اور مصنوعی خفگی کا اظہار کیا کہ کسی بھی چیز میں ترتیب نہیں، بات ہی نہیں مانتا، کسی ماں کو احساس ہوا، آج بہت سردی ہے، میرا بیٹا کہہ رہا تھا کہ اسکول نہ جاؤں گا، صرف میرے کہنے پر چلاگیا، اللہ اس کو موسم کی شدت سے محفوظ رکھے لیکن دن چڑھے جب والدین کی نظریں ٹی وی اسکرین پر گئیں تو وہاں ہولناک خبریں آرہی تھیں۔ آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملہ، چند گھنٹوں میں خون کی یہ لکیر گہری ہوتی گئی اور ڈیڑھ سو کے قریب معصوم صفت طلبا اور علم کا نور پھیلانے والے اساتذہ، اندھیروں کے نمائندوں کی بربریت کا نشانہ بن گئے۔ صرف پشاور ہی نہیں، پورا ملک ششدر رہ گیا کہ کیا انسان اِس حد تک گر سکتا ہے کہ بچوں کو بھی اپنے جنون کا نشانہ بنا ڈالے لیکن پھر اس عظیم سانحہ نے مختلف سوچوں میں بٹے افراد کو ایک متحد قوم میں بدل دیا۔ جس کی صرف ایک سوچ تھی اتحاد، ایسا اتحاد جس سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے۔ چاروں جانب سے ایک ہی آواز کہ ظلم کے اندھیروں کو اتحاد کی روشنی سے دور کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button