Uncategorized
تعلیمی ادارے پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، دشمن کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے، عمران خان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، دشمن کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پورا اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں طلبا اور والدین کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔