Uncategorized

سماجی رہنما اور صحافی خرم ذکی کا قتل افسوسناک اور قابل مذمت ہے، پیر اعجاز ہاشمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے انتہا پسندی کیخلاف سرگرم سماجی رہنما اور صحافی خرم ذکی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں کرفیو لگا کر شہر کو اسلحے سے پاک کیا جائے، سندھ کا صوبائی دارالحکومت جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن چکا ہے، پاکستان کی معاشی شہ رگ اور سب سے بڑے شہر میں اسی طرح قتل ہوتے رہے تو ملک میں امن کیسے قائم ہوگا۔ لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی اسلحے سے پاک نہ کیا گیا تو قتل و غارت گری جاری رہنے کا اندیشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس کی موجودگی کے باوجود دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا جاری رہنا، سکیورٹی اداروں کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ لیاری کے عزیر بلوچ کے انکشافات کی روشنی میں کرپٹ افراد کو گرفتار نہ کرنا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھوکہ دہی اور ہیڈلائنز کا حصہ بننے کے شوق نے سکیورٹی اداروں کو بھی بدنام کر دیا ہے، ہوتا یہ ہے کہ مجرموں کے انکشافات میڈیا کی زینت بنتے ہیں مگر ان پر تحقیقات آگے نہیں بڑھتیں، جس سے لگتا ہے کہ انہیں دلچسپی صرف انکشافات سے ہوتی ہے، دہشتگردی کے خاتمے سے نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button