Uncategorized

ڈی آئی خان اور کراچی میں شہادتوں سے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں، آئی ایس او

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل انصر مہدی نے لاہور میں حالات حاضرہ کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی خان اور کراچی میں دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کے واقعات کو استحکام پاکستان کیخلاف گہری سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام و پاکستان دشمن عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ انصر مہدی نے کہا ہم وہ قوم نہیں جس کو مختلف قسم کی تکالیف دے کر یا ڈرا دھمکا کر خاموش کر دیا جائے بلکہ ہم وہ قوم ہیں، جنہوں نے شہداء کی قربانیاں دی ہیں، ہم وارثان شہداء ہیں، ہم میں سے جب کوئی شہید ہو جاتا ہے تو ہمارا حوصلہ اور بھی بڑھ جاتا ہے، اگر دہشتگردوں کا خیال ہے کہ بے گناہ اور محب وطن افراد جو ملک و قوم کیلئے رہنما اور امام کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کو شہید کرکے ملکِ پاکستان پر اپنا خوف و ہراس طاری کر دیں گے تو یہ ان کی بھول اور خام خیالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان اور کراچی سانحہ سے ہم دل شکستہ ضرور ہیں لیکن ہمارے حوصلے پست نہیں، بلکہ اور بھی بلند ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button