Uncategorized

علمی میدان میں طلبا کی ہر قسم کی معاونت کی جائے گی، ضمیر جعفری

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ذیلی ادارے بورڈ آف لٹریسی ڈویلپمنٹ کے اراکین کا اہم اجلاس مرکزی صدر علی مہدی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

زرائع کے مطابق آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم ضمیر جعفری نے اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ علمی میدان میں طلبا کی ہر قسم کی معاونت کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اور ہر طرف درندگی و جہالت چھائی ہوئی ہے جو قومیں تعلیم کے میدان میں آگے ہیں انہیں دنیا میں ترقی یافتہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اجلاس میں طے پایا کہ سال نو میں یونیورسٹی طلبا ء کے داخلوں کے عمل میں بھرپور معاونت بھی کی جائے گی۔ ضمیر جعفری نے کہا طلباء کے حقوق کی جنگ کیلئے آئی ایس او اپنی جدوجہد جاری رکھے گی کیونکہ تعلیم آئی ایس او کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی ایس او کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ ہمیشہ سے طلبا کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button