امجد صابری کے قاتلوں کے قریب پہنچ چکے ہیں، آئی جی سندھ
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دعویٰ کیا ہے کے پولیس عالمی شہرت یافتہ منقبت خواں،نعت خواں،قوال شھید امجد صابری کے قاتل تکفیری دہشتگردوں کے قریب پہنچ گئی ہے۔
زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کراچی کی صورتحال سمیت امجد صابری قتل کیس اور اویس شاہ کے اغوا پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کابینہ کو بریفنگ دی۔ آئی جی سندھ نے بتایا کہ پولیس شھید امجد صابری کے قاتل تکفیری دہشتگردوں کے بہت قریب پہنچ چکی ہے جب کہ مغوی اویس شاہ سے متعلق یقین ہےکہ اغواکاروں نے انہیں کراچی میں ہی رکھا ہوا ہے تاہم ان کا موبائل فون آن کرنا اور اس سے کہیں اور کی لوکیشن ظاہر کرنا تفتیشی حکام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔
واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ منقبت خواں،نعت خواں،قوال امجد صابری کو 22 جون کی دوپہر کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تکفیری دہشتگردوں فائرنگ کرکے شھید کردیا تھا۔ اس حوالے سے تفتیش میں کوئی خاص پیشرفت سامنے نہیں آسکی ہے جب کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو 20 جون کو دن دہاڑے کلفٹن سے اغوا کیا گیا اور اس حوالے سے بھی تفتیشی ادارے کوئی اہم سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں تاہم اویس شاہ کے اغوا کے 72 گھنٹے بعد ان کا موبائل فون آن ہوا جو صرف 6 منٹ تک آن رہا جب کہ موبائل کی لوکیشن خیبرایجنسی ظاہر ہوئی ہے جسے تفتیشی حکام نے گمراہ کی کوشش قرار دیا ہے۔