Uncategorized

ملت جعفریہ کے بے گناہ کارکنان کے قتل عام کو بند کیا جائے، علامہ شہنشاہ نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) معروف عالم دین اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کے بے گناہ کارکنان کے قتل عام کو فوراً بند کیا جائے، کیونکہ اس وقت پورے ملک میں تسلسل کے ساتھ بے گناہوں کا خون بہایا جا رہا ہے، خصوصاً ملت جعفریہ دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں، جس کی وجہ سے دہشت گرد جب اور جہاں چاہتے ہیں معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے پاراچنار میں ہونیوالی دہشت گردی کی مذمت کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے حکمران دہشت گردوں کی سرپرستی کو ترک نہیں کرتے یہاں امن کا قیام ممکن نہیں۔ بعد ازاں شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button