Uncategorized

میں نے اپنی حکمت و دانائی سے تکفریت کو گندگی پر پہنچادیا ، ہم آج ۲۸ جماعتوں کی سربراہی کر رہے ہیں ، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ تشیع کے بارے میں غلط فہمیاں موجود ہیں، گزشتہ سال یہاں کیے گئے خطاب میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، جو لوگ رپورٹ کرتے ہیں اُنہوں نے انصاف نہیں کیا، میں کسی کو کبھی دھمکی نہیں دیتا کیونکہ دھمکی وہ دیتا ہے جو کمزور ہو، میں کمزور نہیں ہوں، میں اس ملک کا ایک طاقتور اور آزاد شہری ہوں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے امام بارگاہ قصر زینب بھکر میں تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما اور اسلام تحریک کے مرکزی نائب صدر سید وزارت حسین نقوی کی برسی کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ تشیع ایک فکر اور نظریے کا نام ہے، نظریہ کبھی اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں رُک سکتا، تم نے دیکھ لیا کہ تشیع کے خلاف کروڑوں روپے خرچ کیے گئے لیکن تشیع اُس سے بھی زیادہ کامیاب ہوئی ہے، کونسی سازش ہے جو تشیع کے خلاف نہیں کی گئی، ہم نے میدانوں سے لے کر ایوانوں تک ان سازشوں کا مقابلہ کیا، اُنہوں نے مزید کہا کہ تشیع کا بدن مضبوط ہے، عزاداری سیدالشہداء کا نظام مضبوط ہے، اس میں کوئی رخنہ اندازی نہیں کی جاسکتی، مجالس عزا کرانے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جا رہی ہیں، میں اُنہیں کہتا ہوں کہ ان سے باز آجائیں، مجالس عزاء کے انعقاد کے لیے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مجالس عزاء کی سیکیورٹی کے لیے ایسے اقدامات کرنا جن سے عزاداری میں کمی ہو ان کے حق میں نہیں ہوں، علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ میں اس ملک کا آزاد، مالک اور مختار شہری ہوں، مجھے اس ملک میں حسینؑ، حسینؑ کرنے کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے، پاکستان کی اساس اور آئین میں عزاداری کا وجود شامل ہے، پاکستان کا آئین ہمیں عزاداری سیدالشہداء کا حق دیتا ہے، ہمارے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج ہمارے حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے، ہمارے خلاف ایف آئی آرز درج کرنا بندکرو، میرے حقوق کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، اگر اس کام سے باز نہ آئے تو خود ریاست سوالیہ نشان بن جائے گی، پنجاب انتظامیہ کو متنبہ کر رہا ہوں کہ مجالس عزاء کے انعقاد پر ایف آئی آرز کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا، علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ زیارات مقامات مقدسہ پر جانا ہمارا بنیادی حق ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہمارے حقوق پورے کیے جائیں، ہم نے ہزاروں قافلے اس سال بھی گزارے ہیں، ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واپسی پر تمام زائرین کو سہولیات فراہم کی جائیں، ہم زیارات کے اس راستے کو کسی صورت ترک نہیں کریں گے، بھول جائو کہ ان حربوں سے تشیع کو کمزور کر پائو گے، اپنی مجالس میں ایسی باتوں سے اجتناب کریں جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔ میں پاکستان میں اتحاد کا بانی ہوں، ہم نے اپنی حکمت اور دانائی سے تکفیریت کو گندگی کے ڈھیر پر پہنچا دیا ہے، ہم آج 28 جماعتوں کی سربراہی کر رہے ہیں، اس ملک میں امن و امان کو قائم کرنا میری ذمہ داری ہے، میں اس ملک میں نمائندہ ولی فقیہ ہوں، ہم نے اس ملک میں اتحاد و وحدت کو فروغ دیا ہے، اگر اس ملک میں دھرنے، ریلیاں، احتجاج ہوسکتے ہیں تو عزاداری سیدالشہداء کیوں نہیں ہوسکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button