Uncategorized

امریکی غیر قانونی اعلان نے مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر ایکبار پھر اجاگر کر دیا ہے، پسند علی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر پسند علی رضوی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں بیت المقدس کے متعلق امریکی فیصلے کو 128 ممالک نے مسترد کرکے بیدار ضمیروں کی ترجمانی کی ہے، ٹرمپ کی غلطیوں نے بیت المقدس کو اسرائيل کا دارالحکومت تسلیم کرکے مسلمانوں کو بیت المقدس کے بارے میں متحد کر دیا ہے اور مسئلہ فلسطین جو دہشتگردی کے سائے میں پس پردہ چلا گیا تھا، وہ ایک بار پھر اپنے اصلی مقام پر واپس آگیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں پسند علی رضوی نے کہا کہ فلسطین، بیت المقدس اور عالم اسلام کے خلاف آج تک جتنی بھی سازشیں کی گئیں، وہ سب کی سب ناکام ہوگئی ہیں، فلسطین کے بارے میں امریکا کی سرپرستی میں ہونے والے سازشی مذاکرات بھی ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند سالوں میں مسئلہ فلسطین خطے میں امریکی دہشتگردی کی وجہ سے دوسرا مسئلہ بن گيا تھا، لیکن اب امریکی صدر نے اپنے ہی غیر قانونی اعلان کے ذریعہ مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان مسئلہ فلسطین پر متحد ہیں اور دنیا بھر کے تمام مسلمان فلسطینی مظلوم عوام کے ساتھ ہیں، بیدار ضمیر والے کبھی بھی فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور فلسطین و بیت المقدس کے بارے میں ہونے والی ہر سازش کا مقابلہ کریگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button