اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہمارے مقدسات پر حملہ کیا گیاہے، خاموش نہیں بیٹھیں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے زیراہتمام سندھ کے شہر دادو میں امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون عبدالستار جمالی کے خلاف مظفرگڑھ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے سیکرٹری جنرل مولانا اسلام حسین الحسینی نے کی۔

مظاہرین نے اس موقع پر گستاخ امام زمانہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم مظفرگڑھ کے سیکرٹری جنرل مولانا اسلام حسین الحسینی کا کہنا تھا کہ آج تشیع عالم کا دل چھلنی ہوچکا ہے اور اس چھلنی دل کا مداوا اُس وقت ہوگا جب گستاخ کو پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یذیدی نسل ایک بار فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے آج اگر اس کا قلعہ قمع نہ کیا گیا تو ملک کے لیے بہت بڑا نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے پُرامن شہری ہیں لیکن اگر ہمارے مقدسات اور ایمان پر حملہ کیا گیا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے، آج کا ہمارا پُرامن احتجاج حکومت کو متنبہ کرنے کے لیے ہے اگر حکومت سندھ نے ہوش کے ناخن نہ لیے اور اس گستاخ امام کے خلاف کاروائی نہ کی تو حالات یکسر تبدیل ہو جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button