پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سپاہ صحابہ کےدہشتگردوں کی نئی فہرست جاری، سر کی قیمت مقرر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے شدت پسند دہشتگردوں کی ایک نئی فہرست جاری کردی ہے۔

کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر نے اس بارے میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے فورس تشکیل دی گئی ہے۔ زیادہ تر دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو گرفتار نہیں ہو سکے وہ افغا نستان سمیت دیگر ممالک فرار ہو چکے ہیں۔

فہرست کے مطابق اے کیٹگری میں کالعدم سپاہ صحابہ و لشکرجھنگوی کےاہم مطلوب دہشت گرد کمانڈروں کو رکھا گیا ہے جن کی تعداد 75 ہے۔ کیٹگری بی میں ان انفرادی 45 دہشت گردوں کو رکھا گیا ہے جن کا ماضی میں ان کالعدم تنظیموںسے تعلق رہا ہو، جبکہ کیٹگری سی میں 83 جرائم پیشہ افراد شامل ہیں، جن کا تعلق کسی کالعدم جماعت سے نہیں رہا لیکن انہیں لسٹ کے مطابق مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔

اس فہرست میں 249 وہ افراد بھی شامل ہیں جنہیں ابھی تک کسی کیٹگری کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے، لیکن ان پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ سی ٹی ڈی پولیس نے حساس اداروں کی ہدایت پر گرفتاری کیلئے جاری کردہ کالعدم سپاہ صحابہ کےانتہائی مطلوب 155 دہشتگردوں میں سے 105 کو گرفتار کر لیا ہے۔

بیشتر افراد کے سر کی قیمت 10 لا کھ سے ایک کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ ایک دہشت گرد کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے، 5 دہشت گردوں کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے فی کس، ایک دہشت گرد کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے، ایک کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے، 10 دہشتگردوں کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے فی کس، 8 دہشتگردوں کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے فی کس،31 دہشتگردوں کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے فی کس جبکہ دیگر دہشتگردوں کے سر کی قیمت 3 لاکھ، 2 لاکھ اور ایک لاکھ روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ تمام فہرستیں صوبے کے تمام تھانوں کو ارسال کردی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول کے تحت لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ فہرست میں افغانستان سے دہشتگردی میں ملوث چار تنظیمیں بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button