
تکفیریوں نے رسول اکرم ؐ کے اعلان غدیر خم کا بائیکاٹ کردیا
شیعہ نیوز: پاکستان میں بسنے والے مٹھی بھر سعودی نواز تکفیری وہابی عناصر نے 18 ذی الحجہ جو ہونے والے پیغمبر ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی جانب سے غدیرخم کے مقام پر کیئے گئے اعلان ولایت کے بائیکاٹ کی مہم کا آغاز کردیا ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر #BoycottEidGhadeer کےعنوان سےناکام ٹرینڈنگ کرکےتکفیریوں نے فرمان رسول کا کھلم کھلا انکار کردیا۔پی ٹی اے اور مقتدر ریاستی ادارے رسول اکرم ؐ کےخطبہ جمعتہ الوداع کے سریحاً انکار اور شعائراسلام کی توہین پر خاموش تماشائی ۔
تفصیلات کےمطابق 18 ذی الحجہ کو پوری دنیا میں پیروان ولایت عید غدیر خم کے عنوان سےمناتے، ان کا عقیدہ ہے اور تمام مسلمہ مکاتب کی کتب احادیث میں بھی منقول ہے کہ اس روز کو خدا نے یوم تکمیل دین اور نعمتوں کے تمام ہونے کاروز قرار دیا ہے۔اسی دن الوداعی حج سے واپسی پر مکہ کے باہر خم کے مقام پر رسول اکرم ؐنے حضرت جبرئیلؑ کی وحی نازل ہونے کے بعد اعلان غدیر فرمایا اور سوا لاکھ حاجیوں کے درمیان اعلان کیا کہ جو آگے نکل گئے انہیں واپس بلایا جائے اور جو پیچھے رہ گئے ان کا انتظام کیا جائے ۔
رسول اکرم ؐ نے حاجیوں کے اونٹوں پر رکھے ہوئے پالانوں کو جمع کرکے اونچا منبر بنوایا اور اپنے بھائی حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیکر فضاء میں بلند کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جس جس کا میں مولاہوں اس اس کا یہ علی ؑ مولاہے ۔یعنیٰ رسول خداؐ نے اعلان کیا کہ میرے بعد نبوت ختم اور امامت کا سلسلہ شروع ہوریا ہے۔ یہ واقعہ 18 ذی الحج 10 ہجری میں رونما ہوا ۔
آج چودہ سوسال بعد بعض تکفیری عناصر علی ابن ابی طالب ؑ کی ولایت سے بغض و نفرت کی آگ میں جھلستے ہوئے واویلا کررہے ہیں کہ چونکہ اس روز یعنیٰ 18 ذی الحجہ کو خلیفہ سوئم حضرت عثمان کی شہادت ہوئی اس لئے شیعہ اس روز عید مناتے ہیں اور غدیر خم میں کوئی اعلان ولایت نہیں ہوا یہ شیعوں کا ڈھونگ ہے (نعوذباللہ)۔واضح رہے کہ خلیفہ سوئم حضرت عثمان کی شہادت سن36ہجری میں یعنیٰ اعلان غدیر کے26برس بعد ہوئی تھی اور یہ تاریخ خود اہل سنت کی مستند کتب میں معتبر مورخین اور تابعین نے نقل کی ہیں۔ جس کا خود یہ تکفیری اب انکار کررہے ہیں۔ تکفیری جماعت کالعدم سپاہ صحابہ ایک جانب تو 18 ذی الحج کے روز رسول اکرم ؐ کےتکمیل دین اور ختم نبوت کا انکار کررہے ہیں تو دوسری جانب اپنے امریکی و سعودی آقاؤں کی ایماء پر ملک عزیز میں ایک بار پھر فرقہ واریت کی نفرتوں کو پروان چڑھانے اور وطن عزیز کو کمزور کرنے کے درپہ ہیں۔
پاکستان میں کالعدم سپاہ صحابہ کئی عشروں سے 18 ذی الحجہ کو حضرت عثمان کے یوم شہادت کی بنیاد پر سرکاری سطح پر عام تعطیل کا مطالبہ کرتی آرہی ہے پیروان ولایت امیر المومنین ؑ بھی حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس روز عام تعطیل کااعلان کرکے ہمیں بھی جشن عید غدیر سرکاری سطح پر منانے کا موقع فراہم کرے ۔