پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مائنس اہلبیتؑ نصاب کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، علامہ حافظ ریاض

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے ایک بار پھر یکساں قومی نصاب پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ترمیم کا مطالبہ کردیاہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں یکساں قومی نصاب متنازعہ قرار، مشترکہ مواد کو نصاب کا حصہ بنایا جائے، آل پارٹیز کانفرنس

تفصیلات کے مطابق مسجد علیؑ جامعہ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ کے دوران انہوں نے کہا کہ یکساں قومی نصاب میں اہلبیتؑ کا نام کیوں نہیں ہے۔۔؟پی ٹی آئی حکومت تعصب چھوڑ دے اور نصاب میں ترمیم کرے۔حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور شیعہ علماء و ملت کے تحفظات دور کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اہل بیتؑ مائنس قومی نصاب لاگو کیا گیا تو ہم کبھی بھی اس کو نہیں مانیں گے اور اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button