مشرق وسطی

کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی ہر حال میں بھرپور مذمت کرتے ہیں، ایروانی

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے واضح مؤقف رکھتا ہے کہ کسی بھی جگہ اور کسی بھی زمانے میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال قابل قبول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اگر، امریکی حکومت اپنی قوم کو اہمیت دیتی ہے تو اسے غزہ کی جنگ ختم کرنا چاہیے، ایران

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے کسی جانبداری اور دباؤ میں آئے بغیر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ادارے کی قراردادوں پر فوری اور بلاتفریق عمل ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ شامی حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے عالمی منشور اور آئی اے ای اے کی قرار دادوں پر عمل کیا ہے۔ اس حوالے سے عالمی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے۔ بعض ممالک عالمی اداروں کی تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ہی شام پر الزامات عائد کررہے ہیں یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

ایروانی نے مزید کہا کہ ایران شام اور عالمی اداروں کے درمیان تعاون میں اضافے کا حامی ہے۔ بعض مغربی ممالک نے اس حوالے سے افسوسناک رویہ اختیار کیا ہے اور اس مسئلے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button