اسلامی تحریکیں

امریکی قیدی کی رہائی مستقل جنگ بندی کا پیش خیمہ ہے، حماس کے ترجمان

شیعہ نیوز: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی صیہونی اسیر عیدان الیگزینڈر کی رہائی سے غزہ پٹی میں مستقل جنگ بندی اور انسانی امداد کے داخلے کی راہ ہموار ہوگی۔

جہاد طحہ نے العربی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے لیے کسی بھی سودمند تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ مذاکرات امید افزا تھے اور گفتگو اگے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکی عہدیدار کا بیان

غزہ پٹی میں تحریک حماس کے سربراہ نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ دوہری شہریت کے حامل ایک گرفتار فوجی عیدان الیگزینڈر کو جنگ بندی کے قیام کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر رہا کیا جائے گا۔

خلیل الحیہ نے بیان میں کہا کہ حالیہ دنوں میں جنگ بندی کے لیے ثالثوں کی کوششوں کے نتیجے میں تحریک حماس نے امریکی حکومت کے ساتھ رابطہ کیا اور خیر سگالی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کی بنیاد پر، عیدان الیگزینڈر (دوہری شہریت کے حامل فوجی) کو جنگ بندی کے مستقل قیام، کراسنگ کھولنے اور غزہ پٹی میں امداد کی اجازت دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے دائرے میں رہا کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button