اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امریکا دنیا میں شیطانی کردار ادا کر رہا ہے،علامہ عارف واحدی

امریکہ اسرائیل کو مضبوط کرنے، مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے منحوس مشن پر گامزن ہے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے لاہور میں منعقدہ ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں عالمی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکا دنیا میں ایک شیطان کا کردار ادا کر رہا ہے جو ملک اس کے سامنے نہ جھکے اس پر خود پابندی لگاتا ہے اور دوسرے ممالک کو دھمکیاں دیتا ہے کہ اگر تم نے اس ملک کیساتھ تجارت کی تو تم بھی پابندیوں کی زد میں آؤ گے۔

انہوں نے کہا کہ مردود امریکہ مسلمان ممالک کو ایک ایک کر کے تباہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور اسرائیل کو مضبوط کرنے، مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے منحوس مشن پر گامزن ہے۔

علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ امریکہ خطے میں گریٹر اسرائیل کی راہ ہموار کرنے اور ہر اس ملک کو تباہ اور کمزور کرنے کیلئے مسلسل اپنی منحوس کوششیں کر رہاہے جو کسی وقت بھی اسرائیل کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے۔

انہوں نے امریکہ کی خلیج فارس میں بے جا مداخلت اور جنگ کے شعلے بھڑکانے کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکا واضح طور پر عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے خطے میں جنگ کے شعلے بھڑکا رہا ہے، اس خطرناک کھیل سے خطے کی امنیت اور سالمیت کو سخت ترین خطرات لاحق ہیں۔ اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے اس امریکی دہشتگردی کی مذمت کرنی چاہئے اور امت مسلمہ کو متحد کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button