سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی طرف سے فلسطینی عوام کی حمایت کی اپیل
شیعہ نیوز: سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عالمی برادری سے صیہونی جرائم بند کرانے کے لئے اپنے فرائض پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ مبارک رمضان کے آغاز کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں تاکید کی ہے کہ عالمی برادری کو صیہونی جرائم روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں : اسلامی جمہوریہ ایران شریف عیسائیوں کا بھی حقیقی حامی ہے، بشپ انطونیئس حنانیا
انھوں نے کہا کہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ ماہ مبارک رمضان کا آغاز ایسی حالت میں ہو رہا ہے کہ ہمارے فلسطینی بھائي مصائب و آلام کا سامنا کر رہے ہیں۔ شاہ سلمان نے غزہ کی انسان دوستانہ امداد کے لئے راستے قائم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں خوراک و دواؤں کی قلت کی بنا پر مظلوم فلسطینی عام شہری دم توڑ رہے ہیں اور صورت حال نہایت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
اسرائیلی فوج میدان عمل میں تحریک استقامت کو شکست نہیں دے سکی ہے اور اسے ہر شعبے میں بھاری خمیازہ بھگتنا پڑا ہے اور وہ اب غذائی اشیا اور دواؤں کو فلسطین کے عام شہریوں کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استمعال کر رہی ہے۔