علامہ راجہ ناصر عباس کی زیر صدارت جہ بی کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا ایک اہم اجلاس
شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کی کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا ایک اہم اجلاس علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر قانون بلوچستان آغا سید رضا،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی، سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، گلگت بلتستان کے وزیر زراعت میثم کاظم،وزیر اعلی کے معاون خصوصی الیاس صدیقی، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا علی احمد نوری ،سیکرٹری سیاسیات غلام عباس اور رکن شوری عالی عارف قنبری سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔کمیٹی کے اراکین نے سیاسی حوالے سے کی جانے والی پیش رفت اورتنظیمی کارکردگی سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو آگاہ کیا,وزیر زراعت میثم کاظم اور معاون خصوصی وزیراعلٰی گلگت بلتستان الیاس صدیقی نے اپنےمحکمانہ کارکردگی پر کمیٹی کو بریفنگ دی،کمیٹی نے وزیر زراعت جی بی میںثم کاظم ،معاون خصوصی وزیر اعلی جی بی الیاس صدیقی اور مجلس وحدت کے دیگر اراکین اسمبلی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیاعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام تک ان کے حقوق کی منتقلی کے عمل کو وزراءاور اراکین اسمبلی تیز کریں تاکہ عوام اور نمائندوں کے درمیان فاصلوں کو سمیٹا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عوام سے رابطہ مستقل بنیادوں پر استوار کیا جانا چاہئے۔ ہماری سب سے مضبوط طاقت صرف اور صرف عوام ہیں۔۔عوام کو انصاف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی
تعمیر و ترقی میں حصہ لے کر یہ ثابت کریں کہ عوام کی طرف سے آپ کو دیا جانے والا مینڈینٹ ایک بہترین فیصلہ تھا۔