مشرق وسطی

فلسطینی مقاومتی گروہوں کے اسرائیل مخالف آپریشن جاری, ایک اور گاڑی پر حملہ

شیعہ نیوز:فلسطینی مزاحمتی گروہ نے قلقیلہ کے مقام پر ایک اسرائیلی گاڑی پر حملہ کیا ہے۔

فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں نے اپنے مزاحمتی آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں جو آج کل صیہونی جرائم کے مقابلے کےلئے ایک معمول کی بات بن گئی ہے۔ فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے غاصب صیہونیوں کو لے جانے والی دو گاڑیوں پر فائرنگ کی جو قلقیلہ کے مشرق میں آذون کے علاقے سے گزررہی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ نے ایک فلسطینی کی جانب سے شہادتی مشن کی خبر دی ہے جو العاد شہر کے مرکز میں انجام دیا گیا۔

یاد رہے کہ ان دنوں میں مقبوضہ علاقوں خصوصا مغربی کنارے میں حالات عجیب رخ اختیار کررہے ہیں جہاں فلسطینی مزاحمتی گروہ صیہونی لاتعداد جرائم کا ہر ممکنہ طریقے سے جواب دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button