پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بلتستان، اسد عاشورہ کی مجالس کا آغاز ہو گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بلتستان کی مساجد اور امام بارگاہوںمیں اسد عاشورہ کی مجالس کا آغاز ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلتستان میں عشرہ اسد کی مجالس کا آغاز ہو گیا ہے۔ پانچوں اضلاع کی مساجد اور امام بارگاہوں میں فرش عزا بچھ گئی ہے، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

گمبہ سکردو میں اسد عاشورا 28 جولائی جبکہ سکردو شہر میں دو اگست کو منایا جائے گا۔ سکردو شہر میں اسد عاشورا میں ایک لاکھ سے زائد عزاداران امام حسینؑ شریک ہوں گے۔

بلتستان دنیا میں واحد خطہ ہے کہ جہاں پر سال میں دو مرتبہ اسد عاشورہ منایا جاتا ہے۔ ماہ محرم کے بعد برج اسد کے آخری ایام میں بھی عاشورہ منایا جاتا ہے، ایام اسد بلتستان میں سال کے گرم ترین ایام ہوتے ہیں، چونکہ بلتستان ایکپہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے سال بھر سرد رہتا ہے تاہم ایام اسد میں سال میں سب سے زیادہ گرمی پڑتی ہے، اسی لئے میدان کربلا کی تپتی دھوپ اور گرمی کی یاد میں ایام اسد میں بلتستان میں امام عالی مقام کی اس عظیم قربانی کو یاد کیا جاتا ہے۔

ایام اسد شروع ہوتے ہی بلتستان بھر کی مساجد و امامبارگاہوں میں مجالس شروع ہوجاتی ہیں اور آخری روز یوم عاشور منایا جاتا ہے، جو اسد عاشورا کے نام سے مشہور ہے۔ دوسری جانب اسد عاشورا کی سکیورٹی کے سلسلے میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیںجبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button