ڈیرہ اسمعیل خان میں کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشت گرد واصل جہنم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حساس اداروں کی کارروائی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے مدرسہ خلیفہ کا ایک تکفیری دہشت گرد جہنم واصل جبکہ اس کا ساتھی دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے ظفر آباد کالونی کی نہر روڈ پر واقع مدرسہ خلیفہ صاحب پر حساس اداروں کی کارروائی کے دوران مدرسے کے مرکزی دروازے سے ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی جس پر سوار دہ دہشت گرد تیزی شہر کی جانب بھاگے۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کا پیچھا کیا تو دہشت گردوں نے خطرہ بھانپتے ہوئے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔
سی ٹی ڈی کے جوانوں کی فوری جوابی کارروائی میں ایک سپاہ صحابہ کے دہشت گرد کفایت اللہ موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا دہشت گرد شعیب اپنے اجداد کی پیروی کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دونوں تکفیری دہشت گردوں کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ سے ہےاور دونوں ہی دہشت گرد پولیس کو دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے مارے جانے والے دہشت گرد کفایت اللہ کی لاش کے علاوہ دو ہینڈ گرینڈ، شناختی کارڈ، سی ڈی موٹرسائیکل اور ایک پستول برآمد کر لی۔