پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

محرم کے آغاز پر کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ ، اہم پولیس افسر شہید

ڈی ایس پی علی رضا ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی تھے پولیس کے مطابق علی رضا کو دو ملزمان نے نشانہ بنایا، ایک نے اجرک اوڑھ رکھی تھی، حملہ آور دو ملزمان میں سے ایک نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔

شیعہ نیوز: محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے ملک دشمن تکفیری وہابی دہشت گردوں نے وطن عزیز کو ایک بار پھر فرقہ واریت کی آگ میں جھونکے کی سازش شروع کردی، کراچی میں فائرنگ سے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سید علی رضا کو شہید کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد کے قریب کالعدم اہلسنت والجماعت / سپہ صحابہ کے موٹرسائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سےڈی ایس پی / سی ٹی ڈی سید علی رضا شھید ہوگئے۔

ڈی ایس پی علی رضا ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی تھے پولیس کے مطابق علی رضا کو دو ملزمان نے نشانہ بنایا، ایک نے اجرک اوڑھ رکھی تھی، حملہ آور دو ملزمان میں سے ایک نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ محرم میں عزاداری مظلوم کربلاء کے ساتھ مقصد امام حسین علیہ السلام کو بھی پیش نظر رکھنا ہو گا،سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو مسلح ملزمان تھے،گیارہ گولیاں چلائی گئی ہیں ہم چھوڑیں گے نہیں جہاں واقعہ ہوا ہے یہاں انکا آفس بھی تھابچپن سے جوانی یہیں گزری ہے انکی ۔انکے دوست ہیں سامنے انکی رہائش تھی جہاں آئے تھے علی رضا کی خدمات بہت ذیادہ ہے سیکیورٹی بھی دی ہوئی تھی لیکن واقعہ کے وقت وہ تنہا تھے جو کوئی ملوث ہو ہم اسے نہیں چھوڑیں گے انکی گاڑی بیلٹ پروف اور بم پروف تھی قریب ہی رہائش گاہ ہے جہاں سے وہ دوستوں سے ملنے آئے تھے۔

شہید علی رضا کی نماز جنازہ آج یکم محرم الحرام بعد نماز ظہرین بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین وادی حسینؑ میں عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button