
آئی جی سندھ کا یوم علیؑ کے جلوس کی اجازت دینے سے انکار، شیعہ عمائدین خاموش
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گورنر ہاؤس سندھ میں ماہ رمضان المبارک میں نماز باجماعت ، تراویح اور اعتکاف کے انعقاد پرہونیوالی اعلی سطحی میٹنگ میں آئی جی سندھ نے واضح طور پہ کہہ دیا کہ وہ جلوس شہادت امام علی (ع) اور مجالس کہ انعقاد کو یقینی نہیں بنا سکتے ۔
واضح رہے کہ ایام ماہ مبارک کہ حوالے سے ملک بھر میں حکومت کی جانب سے نماز باجماعت اور تراویح کےانعقاد پر حکومت کی تمام مکاتب فکر کےعلماء کیساتھ ملاقاتیں جاری ہیں ۔
اس سلسلے میں آج صدر مملکت جناب عارف علوی کی زیرصدارت بھی علماء کرام کی میٹنگ ہوئی ہے جس میں شیعہ قائدین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ عارف واحدی اور علامہ امین شہیدی نے بھی شرکت کی جس میں ایام عزا کی مجالس اور جلوسوں کہ انعقاد کو بھی رمضان کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کہ تحت یقینی بنانے پہ اتفاق کیا گیا ۔
لیکن گورنر ہاؤس سندھ کے اجلاس میں y ۔ میٹنگ میں موجود شیعہ نمائندگان اس اعلان پر کوئی موثر آواز نہیں اٹھا سکے۔