پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، ایرانی قونصلیٹ میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے تقریب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا ہے کہ امام خمینیؒ کے خواہش یہ تھی کہ اقوام عالم کے مسلمان اپنے پیروں پر کھڑے ہوں اور اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہوں، موجودہ دور میں مسلمانوں کے اتحاد کی ماضی کی مقابلے میں کہیں زیادہ ضرورت ہے، کیونکہ مسلمان دشمن طاقتیں ماضی کی مقابلے میں آج کے دور میں زیادہ متحرک ہیں، چند سال قبل امریکا کی جانب سے یہ کہا گیا کہ ایران کو موجود دہائی گزارنے نہیں دیں گے، لیکن ایران آج بھی اپنے فیصلے آزادانہ طور پر کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایرانی قونصلیٹ کراچی میں انقلاب اسلامی ایران کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر معذزین کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کے موقع پر کیا۔ تقریب میں مسلم لیگ، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، جمعیت علماء اسلام، جمعیت علمائے پاکستان، مجلس وحدت مسلمین، متحدہ علما محاذ و دیگر مذہبی و سیاسی تنظیموں کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ صحافیوں، وکلاء اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ 1979ء آنے والے انقلاب اسلامی میں تین لاکھ سے زائد مرد و خواتین، بچوں نے جانوں کا نذرانہ ہیش کیا اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں آنے والا انقلاب اسلامی روس اور فرانس سے بالکل مختلف تھا، کیونکہ اس انقلاب نے اسلامی تحریک کی شکل اختیار کرلی تھی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں اسلام دشمن قوتیں تفرقہ پھیلانا چاہتی ہیں، اس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں انقلاب اسلامی ایران دنیا کے ستمگروں اور ظالموں کے سامنےآہنی دیوار ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو برادر اسلامی ملک ہیں، دونوں ملکوں کو سازشوں سے بچنا ہوگا، تاکہ جو قوتیں پاکستان اور ایران کے درمیان دوریاں پیدا کرنے چاہتی ہیں، انہیں ناکامی ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان وفود کے تبادلے بھی ہوتے ہیں، کوشش یہ کی جا رہی ہے کہ معاشی، سماجی، سیاسی اور تجارتی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو۔

حسن نوریان نے کہا کہ 1947ء سے 2021ء تک پاکستان اور ایران کے درمیان ایک سرحد تافتان کی صورت میں موجود تھی، اب مزید دو سرحدیں کھول دی گئی ہیں، ان سرحدوں سے 3 ہزار سے زائد زائرین ایران جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کیلئے پاکستان کی فضائی سروس بھی بڑھائی جا رہی ہے اور اب کراچی کے علاوہ لاہور، اسلام آباد کیلئے پروازیں ایران جا سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان میڈیا اور علماء پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں، موجودہ وقت میں میڈیا کا بہت اہم کردار ہے۔

قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان کے صدر عارف علوی نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے، جو انہوں نے قبول کرلی ہے، ایرانی صدر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چار دہائیاں گزرنے کے بعد بھی لوگوں کو انقلاب کا دن یاد ہے اور ایرانی اعوام ہر سال 11 فروری کو انقلاب کا دن جوش و جذبے سے مناتے ہیں۔ قونصل جنرل حسن نوریان نے تقریب میں شرکت کرنے پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button