پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زائرین کیلئے خوشخبری، ایران نے پاکستان سے ہفتہ وار پروازیں بحال کردیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) زائرین کیلئے بڑی خوشخبری، پڑوسی و برادر اسلامی ملک ایران کی جانب سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازوں کا سلسلہ بحال کر دیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق ویزے کی بحالی کے سبب ایران سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازیں شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاک ایران تجارتی تعلقات میں بڑی پیشرفت، تجارتی معاہدے پر دستخط

ایرانی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسی نیشن اور سفری پابندیوں کے خاتمے کے سبب پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازیں بحال کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر رواں برس ماہِ اپریل میں پاکستان سے پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button