پاکستانی شیعہ خبریں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا الیکشن 2024ء کے لیے اپنا منشور جاری

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان نےالیکشن 2024ء کے لیے اپنا منشور جاری کردیا ہے، جس میں پاکستان کی نظریاتی، جغرافیائی، دفاعی، سماجی، ثقافتی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں کے متعلق پالیسی اور لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا ہے۔

آزاد خارجہ و داخلہ پالیسی کو بھی منشور کا اہم حصہ قرار دیا ہے، قومی منصوبہ بندی سمیت اظہار رائے کی آزادی، انتخابات، حق رائے دہی اور عدل و انصاف پر مبنی اسلامی معاشرے کے قیام اور اہمیت پر زور دیا گیا ہے، امن وامان کو قائم رکھنا اور شدّت پسندانہ سوچ کا خاتمہ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم نے کوئٹہ کے شیعہ ہزارہ کے مسائل کو اجاگر کیا، علامہ علی حسنین حسینی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان کے مطابق احتساب اور شفافیت بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، ملک کی برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں نمایاں کمی وقت کی ضرورت ہے، صنعت و تجارت اور زراعت کے شعبے کو بھی ترقی دی جائے گی، توانائی کی پیداوار میں اضافے سے ملکی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی و دیگر جدید ترین ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت سے روزگار کے مواقع میسر کیئے جائیں گے۔

خواتین، بچوں، جوانوں اور بوڑھوں کی فلاح وبہبود ہماری پالیسی کا حصہ ہیں، اس کے علاوہ انتظامی ڈھانچہ، اقلیتوں کے حقوق، میڈیا، عدلیہ پر بھی بات کی گئی ہے۔

تعلیم و صحت اور کھیلوں کے میدان بھی آباد کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہیں، اولین ترجیح ملک کے اندر روزگار کے وسیع تر مواقع فراہم کیئے جائیں اور ساتھ ہی بیرون ملک روزگار کے لیے بھی ہنر مند افراد کے لیے محفوظ و باوقار مواقع پیدا کئے جائیں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button