پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجلس وحدت مسلمین ہر محاذ پر ملت کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے،علامہ مقصود ڈومکی

اس موقع پر اتفاق رائے سے مولانا ظفر عباس صدر، نذر حسین نائب صدر، محمد جواد جنرل سیکریٹری، وجیہ الحسن فنانس سیکرٹری، اور اکرام حیدر سیکرٹری میڈیا منتخب ہوئے۔

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی صوبہ پنجاب کے دو روزہ تنظیمی دورہ کے موقع پر ضلع خوشاب پہنچے۔ اس موقع صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم پنجاب مولانا ظہیر الحسن کربلائی کے ہمراہ کرڑ میں غلام عباس نمبردار کی عیادت کی اور ایم ڈبلیو ایم یونٹ کرڑ کی تنظیم نو اجلاس میں شرکت کی اور اجلاس سے خطاب کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رحمہ اللہ علیہ نے ملت جعفریہ پاکستان کی تین حیثیتوں کی طرف متوجہ کرتے ہوئے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کیا۔ بحیثیت شیعہ ہم وطن عزیز پاکستان میں شیعہ حقوق کے محافظ ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین ہر محاذ پر ملت کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ نصاب تعلیم میں متنازعہ اور فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی مواد قبول نہیں۔ مجلس وحدت مسلمین ملک میں 1975 کے متفقہ نصاب تعلیم کی طرز پر اسلامیات کے نفاذ کا مطالبہ کرتی ہے۔ جس پر تمام مسالک اور مکاتب فکر کے علماء کرام کا اجماع ہے۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کو اغواء کرنے اور انہیں اپنے نجی سیل میں تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان معاشرے میں دہشت پھیلانے کا کردار ادا کر رہے ہیں،علامہ علی حسنین حسینی

اس موقع پر اتفاق رائے سے مولانا ظفر عباس صدر، نذر حسین نائب صدر، محمد جواد جنرل سیکریٹری، وجیہ الحسن فنانس سیکرٹری، اور اکرام حیدر سیکرٹری میڈیا منتخب ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button